گوجرانوالہ جلسہ، پی ڈی ایم کے پہلے سیاسی پاور شو سے حکومت کی نیندیں حرام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ جلسہ، پی ڈی ایم کے پہلے سیاسی پاور شو سے حکومت کی نیندیں حرام
گوجرانوالہ جلسہ، پی ڈی ایم کے پہلے سیاسی پاور شو سے حکومت کی نیندیں حرام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گوجرانوالہ جلسے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پہلے سیاسی پاور شو نے حکومت کی نیندیں حرام کردی ہیں، وفاقی وزراء سے لے کر تحریکِ انصاف کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان تک جلسے کی کامیابی پرمبینہ طور پر فکر مند نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ شب گوجرانوالہ پی ڈ ی ایم جلسے کی میزبانی کی جہاں حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز اور سیکیورٹی کے حیلے بہانوں سے بےشمار رکاوٹیں کھڑی کیں تاہم جلسہ کامیاب ثابت ہوا۔

گزشتہ شب پی ڈی ایم جلسے سے پی پی پی، مسلم لیگ (ن) اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے خطاب کیا اور حکومت مخالف مہم کی بنیاد رکھ دی جس سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ آئندہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے حکومت کو للکارنے کیلئے کس قسم کا بیانیہ استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت نے کنٹینرز لگائے، خاردار تاریں بچھائیں اور راستے بند کرکے اپوزیشن کو جلسے میں شرکت سے روکا اور سیاسی کارکنان کی دل کھول کر حوصلہ شکنی کی تاہم سیاسی کارکنان بھاری تعداد میں گھروں سے نکلے جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی حکومت بے زاری کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا، ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا، اگر تحفظ چاہئے تو قوم کو میدانِ عمل میں اُترنا ہوگا۔

 گوجرانوالہ میں متحدہ اپوزیشن (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیلیکٹرز نے جمہوریت کو ذبح کردیا اور وہی جمہوریت کے قتل کی ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں:  ووٹ کے حق کیلئے قوم کو میدانِ عمل میں اُترنا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان

Related Posts