عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا، قوم کو میدانِ عمل میں اُترنا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا، قوم کو میدانِ عمل میں اُترنا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان
عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا، قوم کو میدانِ عمل میں اُترنا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا، ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا، اگر تحفظ چاہئے تو قوم کو میدانِ عمل میں اُترنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں متحدہ اپوزیشن (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیلیکٹرز نے جمہوریت کو ذبح کردیا اور وہی جمہوریت کے قتل کی ذمہ دار ہے۔

خطاب کے دوران جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی سیاست کسی کے ہاتھوں قید ہو، سیاست قوم کے ہاتھوں میں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ ملک بھر میں مہنگائی، بد حالی اور معاشی مسائل عروج کو پہنچ چکے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی ملک کی معیشت اگر بدحال ہوجائے تو وہاں بقاء کی جنگ شروع ہوجاتی ہے، روس کو معیشت کے مسائل نے دُنیا کے نقشے سے مٹا دیا، آج پاکستان اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا، سب سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھ کر آئین اور جمہوریت کو بچانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا بپھرا ہوا سمندر حکمرانوں کو غرقاب کرے گا، حکمرانی آج ایک ٹمٹاتا ہوا چراغ بن چکی ہے اور جعلی حکمرانوں کا انجام نزدیک ہے۔ جمہوریت کی صبح جلد طلوع ہوگی۔ عوام ملک کے تمام بڑے شہروں سے نکلیں گے، اگر عوام نے ہمت دکھائی تو حکمران دسمبر تک کرسیوں سے محروم ہوں گے۔

  یہ بھی پڑھیں:  گوجرانوالہ  پاور شو،مریم، بلاول اور نواز شریف کا خطاب

Related Posts