حکومت گوادردھرنامظاہرین سے بات چیت کیلئےتیارہے،فوادچوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کےاجلاس کے بعدمیڈیابریریفنگ دیتےہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاحکومت کی جانب سے 2 وزراء گوادرمیں احتجاج کرنےوالے مظاہرین سے مذاکرا ت کیلئے جائیں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیراسدعمر اورزبیدہ جلال مظاہرین سے بات کرنےکیلئے جائیں گے جہاں ان سے مسائل کو حل کرنےکیلئے بات چیت کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اجناس کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی آئی ہےجس کی تفصيلی رپورٹ وزيراعظم کو پيش کی جائے گی جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی لائے جائےگی اور50 ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو2018 کی سطح سے بھی کم قیمت پر آٹا دستیاب ہوگا۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری نے کہا الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنےکیلئے تیارہیں، جیسے ہی الیکشن کمیشن ٹینڈرکرے گا مشینیں آجائیں گی،انہوں نے مزیدکہاکہ ماضی میں ای وی ایم کا معاملہ پیپلزپارٹی کی جانب سے اٹھایاگیاتھا جس پر2016 میں ن لیگ کی حکومت سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، امریکا کے ساتھ سودے بازی کا رشتہ نہیں چاہتا،شاہ محمودقریشی

دوسری جانب ملک میں جاری مہنگائی سے متلق بات کرتےہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ ملک کے عوام کوریلیف فراہم کرسکیں،اب تو سستی گیس کے عادی لوگوں کوبھی اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی۔

Related Posts