پاکستان، امریکا کے ساتھ سودے بازی کا رشتہ نہیں چاہتا،شاہ محمودقریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:خارجہ پالیسی کے مسائل کے عنوان پر (مارگلہ ڈائیلاگ فورم 2021) سے خطاب کرتےہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان مستقبل میں امریکا کے ساتھ سودے بازی کارشتہ نہیں چاہتا اس لیے ہم کثیرجہتی تعلقات کےخواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ ایسے تعلقات چاہتا ہے جو ہماری تبدیل شدہ ترجیح کے مطابق ہوں کیونکہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات اور علاقائی روابط کے حوالے سے تعاون ہمارے باہمی فائدے کے لیے کام کر سکتا ہے،انہوں نے کہا پاکستان 19 دسمبر کو (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنے جارہا ہےجس کامقصد افغانستان کیلئے مناسب خوراک، ادویات اور رہائش کی سہولتوں کے بارے میں تعاون حاصل کرنا ہے۔

شاہ محمودقریشی کاکہناتھاکہ افغانستان میں 32 لاکھ بچےشدید غذائی قلت کے خطرات سے دوچار ہیں جبکہ یو این او سی ایچ اے کے مطابق جنوری اور ستمبر 2021 کے درمیان 6 لاکھ 65 ہزارنئے افراد افغانستان کے اندر بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ پر سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس 20 اور 22دسمبر کو طلب

دوسری وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیرکی صورتحال پر نظرڈالتےہوئےکہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم آج بھی جاری ہیں اس لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ ان ’حواس باختہ ریاستی امور‘ پر بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے،انہوں نےکہاکہ بھارت پر زور دیا کہ وہ اس بات کا ادارک کرے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر ہم جنوبی ایشیا کے عوام کو دائمی عدم استحکام سے نجات نہیں دلا سکتے۔

Related Posts