وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورۂ کینیا کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US-Taliban peace opens new avenues of development in region — FM Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیروبی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  دورۂ کینیا کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ 3 روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ نے انگیج افریقہ کانفرنس میں شرکت کی۔

سرکاری دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے کینین ہم منصب، صدر اور وزیر اعظم سے بھی  ملاقات کی جبکہ اس دوران وزیر ابلاغ، وزیر تجارت اور دیگر کینین حکام سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

کینیا کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  اقوامِ متحدہ کے ڈائریکٹر جنرل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی پروگرام سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران کینیا کے کیبنٹ سیکریٹری پیٹر منیا سے بھی ملاقات کی جس کے بعد انگیج افریقہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  افریقی ملک کینیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ، روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی خارجہ حکمتِ عملی تبدیل کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  فیس بک پر28 جنوری کو کینیا روانگی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  خودمختار خارجہ پالیسی کے لیے معاشی استحکام لازم ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے معاشی سفارتکاری کو اصول کے طور پر اپنایا ہے۔ اس پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ دفتر خارجہ میں انگیج افریقہ کے نام سے اکنامک ڈپلومیسی کانفرنس کروائی گئی جس کا افتتاح صدرِ مملکت نے کیا۔ 

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ  3 روزہ دورے کیلئے کینیا روانہ ہو گئے

Related Posts