وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے کیلئے کینیا روانہ ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے کیلئے کینیا روانہ ہو گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے کیلئے کینیا روانہ ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  افریقی ملک کینیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی خارجہ حکمتِ عملی تبدیل کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  فیس بک پر کینیا روانگی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  خودمختار خارجہ پالیسی کے لیے معاشی استحکام لازم ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے معاشی سفارتکاری کو اصول کے طور پر اپنایا ہے۔ اس پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ دفتر خارجہ میں انگیج افریقہ کے نام سے اکنامک ڈپلومیسی کانفرنس کروائی گئی جس کا افتتاح صدرِ مملکت نے کیا۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے انگیج افریقہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ افریقہ ایسا براعظم ہے جس میں 54  ممالک اور سرمایہ کاری کا بے پناہ  پوٹینشل ہے۔

کینیا روانہ ہوتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم  ماضی میں افریقہ  پر وہ توجہ نہیں دے سکے جو دینی چاہئے تھی۔ حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے افریقہ پر توجہ دینا چاہتے ہیں، واضح سمت کا تعین ہوگیا ہے۔ 

دو روزہ دورے کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ  کینیا میں  دو دن کی اکنامک ڈپلومیسی انگیج افریقہ ڈپلومیسی کانفرنس ہوگی جس کی سربراہی  مشیر تجارت رزاق داؤد کریں گے۔  100 کے قریب پاکستانی کاروباری افراد شرکت کریں گے۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کانفرنس میں ہم نے  افریقی کاروباری طبقے کو دعوت دی،  کوشش ہے کہ تبادلۂ خیال کے ذریعے افریقی براعظم میں اپنا اثر رسوخ بڑھائیں اور سیاسی و سفارتی تعلقات ، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیا کے ساتھ پاکستان کے پرانے  تعلقات ہیں۔ یہ افریقہ کا داخلی راستہ ہے۔ ہم کینیا کے ساتھ ساتھ دیگر افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔ امید ہے پاکستان کی بہتری ہوگی۔ 

https://www.facebook.com/SMQureshi.Official/videos/2277175579242727/

Related Posts