شاہ محمود قریشی نے دفترِ خارجہ کے نئے میڈیا سینٹر کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی نے دفترِ خارجہ کے نئے میڈیا سینٹر کا افتتاح کردیا
شاہ محمود قریشی نے دفترِ خارجہ کے نئے میڈیا سینٹر کا افتتاح کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفترِ خارجہ کے نئے کثیر المقاصد میڈیا بریفنگ سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔

دارالحکومت میں دفترِ خارجہ کا نیا میڈیا سینٹر جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کا مقصد میڈیا نمائندگان کے سامنے درمیان حکومتی اقدامات کے ویژن کو واضح کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے میڈیا سینٹر کے قیام سے وزارتِ خارجہ کا نیا چہرہ واضح ہوگا اور وزارتِ خارجہ اور میڈیا کے درمیان اہم شراکت داری جاری رہے گی۔

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مؤثر بیانیے کی تشکیل اور عوام تک درست پیغام پہنچانا عوامی نمائندگان کی فعال شراکت داری کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت وزارتِ خارجہ میں اسٹرٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن بھی قائم کیا گیا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے 21ویں صدی میں جمہوری تقاضوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسٹرٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کے قیام کا مقصد مزید بیانیوں کی تشکیل اور مثبت تصورات کا فروغ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جنرل عاصم باجوہ چیئرمین سی پیک کے عہدے پر رہ سکیں گے؟

Related Posts