شاہ محمود قریشی کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو
شاہ محمود قریشی کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انقرہ: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ملاقات کی ہے جس میں افغان امن عمل پر گفت و شنید ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب مولوت چاوش اولو سے ملاقات کی اور افغان امن عمل کے ساتھ ساتھ غیر ملکی افواج کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انطالیہ سفارتی فورم کی سائیڈ لائن پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو کو بین الاقوامی فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اولو سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

پیغام کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو انطالیہ سفارتی فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فورم کو متحرک اور پرکشش قرار دیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین بہترین دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، بین الاقوامی فورم میں شریک ہو کر اور اس کا حصہ بن کر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ترکی میں اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے 7ویں اجلاس کے متعلق گفتگو کی اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل پر گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغان فریقین تاریخی خانہ جنگی ختم کرکے افغانستان میں قیامِ امن کیلئے کسی سیاسی حل پر اتفاقِ رائے قائم کر لیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو معاشی اصلاحات کے جغرافیائی پہلو(جیو اکنامکس) پر توجہ دینا ہوگی۔

 وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں ایشیاء میں علاقائی تعاون پر اعلیٰ سطحی مذاکرے انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کی جس میں کرغزستان، ملائشیا، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔

ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے براعظم کے ممالک کو مختلف تنازعات، محدود پالیسیوں، غربت، کورونا وائرس اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ممالک کو معیشت کے جغرافیائی پہلو پر توجہ دینا ہوگی۔شاہ محمود قریشی

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے۔

ترک ہوائی اڈے پر2 روز قبل وزیرِ خارجہ کا استقبال ڈپٹی گورنر جنگیز جان ترک، ترکی میں پاکستان کے سفیر سائیرس قاضی اور ترک وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا اور انہیں ترکی میں خوش آمدید کہا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے

Related Posts