وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi arrives in Turkey to attend Antalya Diplomacy Forum

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انقرہ: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاانطالیہ ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر جنگیز جان ترک، ترکی میں پاکستان کے سفیر سائیرس قاضی اور ترک وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے خیر مقدم کیا۔

شاہ محمود قریشی انطالیہ سفارتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ وزیر خارجہ انطالیہ فورم میں شرکت کیلئے آئے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ انطالیہ سفارتی فورم کا انعقاد “تخلیقی سفارت کاری، عہد نو، اور نئی طرزِ فکر” کے موضوع پر کیا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انطالیہ میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کریں گے اور خطے کی صورتحال، اہم علاقائی و عالمی موضوعات پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین دوسرے کسی ملک کیخلاف استعمال ہونیکی اجازت نہیں دیگا،بھارت کو خطے کے امن کیلئے کام کرناچاہیے۔

مزید پڑھیں:امارات میں کوروناکیسز میں اضافہ،ماسک پہننے اورویکسین لگوانے کی ہدایت

افغان امن عمل ،خطے کی صورتحال اور ملکی سیاست میں اپوزیشن کے رویے کے حوالے سے اہم بیان میں انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

افغانستان کے نائب صدر اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے بیانات سلجھاؤ کی بجائے الجھاؤ کا باعث تھے،اپنی کوتاہیوں سے نگاہ چرائیں گے تو حل نہیں نکلے گا،الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ افغان قیادت آپس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کرے،افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے۔

Related Posts