وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو گئے
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   مشرقِ وسطیٰ کشیدگی میں کمی کے لیے امریکا، ایران، سعودی عرب دورے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔ 

دورے ختم کرنے کا اعلان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز کیا اور وطن واپسی کے لیے اڑان بھر لی۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی دورے کیے۔

دوروں کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایران، امریکا، سعودی عرب اور قطر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اس دوران ان کی  سول اور عسکری قیادت سے بھی اہم گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے غیر ملکی دورے ایران امریکا کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہیں جبکہ اس دوران مختلف ممالک سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر پہنچے۔ انہوں نے ہم منصب و نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس کے دوران مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے  گزشتہ روز ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل کے حوالے سے پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کی قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم سے ملاقات

Related Posts