مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیر خارجہ کی قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہم منصب و نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس کے دوران مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے  گزشتہ روز ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل کے حوالے سے پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک قطر تعلقات برادرانہ و تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تجارت سمیت ہر شعبۂ زندگی میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔ 

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے حوالے سے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ مسائل کو مذاکرات کی میز پر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکا کے دورے پر موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روز قبل  اسٹیٹ آفس واشنگٹن پہنچے جہاں ان کی مریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات ہوئی۔ شاہ محمود نے امریکی وزیرخارجہ کو دورہ ایران اور سعودی عرب سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی مائیک پومپیو سے ملاقات

Related Posts