جہانگیر ترین ہتھکنڈے نہ اپنائیں، عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہانگیر ترین ہتھکنڈے نہ اپنائیں، عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔وزیرِ خارجہ
جہانگیر ترین ہتھکنڈے نہ اپنائیں، عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین تھوڑا انتظار کریں، ہتھکنڈے نہ اپنائیں کیونکہ وزیرِ اعظم عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے مبینہ فارورڈ بلاک جہانگیر خان ترین ہم خیال گروپ کے باضابطہ اعلان اور پارلیمانی لیڈرز مقرر کیے جانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عمران خان جہانگیر ترین گروپ سمیت کسی کے دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں۔

ہم خیال گروپ کو آئندہ کے لائحۂ عمل سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جہانگیر ترین تھوڑا انتظار کر لیں، ہتھکنڈے اپنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیا وزیرِ اعظم کی یقین دہانی کے باوجود ایسے اجتماعات ہونے چاہئیں؟ یہ وقت عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریکِ انصاف میں دھڑے بندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن سے لڑیں یا پارٹی کے اندر؟ علی ظفر کو جہانگیر ترین کے کہنے پر تحقیقات کیلئے کہا گیا تھا۔ بجٹ پر ووٹ دینا پارٹی رہنماؤں کا آئینی فریضہ ہے۔

دوسری جانب ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ جہانگیر ترین سے حکومت کو کوئی خطرہ نظر نہیں آرہا۔ جہانگیر ترین کہہ چکے کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں حکومت کی 3 نشستیں فارغ تھیں۔ راتوں کو جاگ کر حکومت کی کامیابی یقینی بنائی۔

پرویز الٰہی نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ن لیگی رہنماؤں نے ہمیں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بات چیت کا کہا۔ جیت کے بعد عمران خان نے ہمیں کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم نے جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے پررپورٹ طلب کر لی

Related Posts