وزیرِ اعظم جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے پر برہم، رپورٹ طلب کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کے ہم خیال گروپ کے پارلیمانی لیڈرز مقرر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے ہم خیال اراکینِ اسمبلی کے گروپ نے قومی اور پنجاب اسمبلی میں علیحدہ علیحدہ گروپس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز دونوں پلیٹ فارمز پر پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کیے گئے۔

پارلیمانی لیڈر مقرر کیے جانے پر یہ سوال پیدا ہوا کہ جہانگیر ترین گروپ نے کس حیثیت سے قومی و صوبائی اسمبلی میں اپنے پارلیمانی لیڈر نامزد کیے؟ اس معاملے پر وزیرِ اعظم ہاؤس نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ اور پارلیمانی لیڈرز کے معاملے پر وزیرِ اعظم کو رپورٹ بھجوائیں گے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین کے ہم خیال اراکینِ اسمبلی کا اجلاس اتوار کو طلب کر لیا گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق 23 مئی کے روز ہونے والے ہم خیال گروپ کے اجلاس میں اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گروپ کا آئندہ کا لائحۂ عمل طے کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حکمراں سیاسی جماعت تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا، جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گروپ کا نام جہانگیر ترین ہم خیال گروپ رکھا گیا، ایم این اے راجہ ریاض کو گزشتہ روز قومی جبکہ سعد اکبر نورانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک، جہانگیر ترین گروپ کا اعلان کردیا گیا