مانسہرہ، مکان میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے مسجد کو لپیٹ میں لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مانسہرہ، مکان میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے مسجد کو لپیٹ میں لے لیا
مانسہرہ، مکان میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے مسجد کو لپیٹ میں لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: ضلع مانسہرہ کے شہر بالا کوٹ میں مکان میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں مقدس مقام کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ بالاکوٹ میں پارس کے مقام پرپیش آیا جہاں رہائشی مکان میں آتشزدگی ہوئی۔  آگ قریب کی جامع  مسجد تک جاپہنچی جس کے نتیجے میں مسجدِ قبا شہید جبکہ مکان جل کر راکھ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دادو کی تحصیل میہڑ میں آتشزدگی، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں

راولپنڈی میں مکان کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تاحال رہائشی مکان یا مسجد میں آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ میں ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ہونے والی آتشزدگی نے متاثرین کو غموں سے نڈھال کردیا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ متاثرین نے رات کھلے آسمان تلے گزار دی۔

 متاثرین کا آج سے 10 روز قبل  کہنا  تھاکہ ہمارے گھروں کا سامان، اناج اور بوریا بستر سب آگ نے جلا دیا۔ سونے کیلئے سر پر کھلے آسمان کے سوا کوئی چھت نہیں اور کھانے کیلئے خوراک اور پینے کا پانی تک میسر نہیں۔ میہڑ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں 9 معصوم بچے آگ کی نذر ہو گئے۔

 میہڑ آتشزدگی نے سندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول  دی کیونکہ حادثے کی اطلاع ملنے پر 2 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جو جائے حادثہ پر تاخیر سے پہنچیں، وہ بھی خراب تھیں۔ آگ لگنے کی وجوہات بھی  معلوم نہ  ہوسکیں کیونکہ شہری انتظامیہ حادثے کا ذمہ دار گھر کے چولہوں اور مقامی افراد بچوں کی لگائی آگ کو ٹھہراتے نظر آئے۔

Related Posts