راولپنڈی میں مکان کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں مکان کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
راولپنڈی میں مکان کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں مکان کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فائرنگ مکان خالی کروانے کے وقت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میرا گاؤں کے رہائشی ظہور ولد محمد بشیر اور قائدِ اعظم کالونی میں سکونت پذیر نعمان کے مابین مکان کی فروخت پر تنازعہ جاری تھا۔ نعمان کے تایا نے مکان ظہور کو فروخت کردیا اور آج ظہور کے ساتھ چند افراد لے کر نعمان کے گھر مکان خالی کروانے کیلئے آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں حالات سے پریشان شخص کی خودکشی ، 3 لاشیں برآمد 

مکان خالی کروانے کی غرض سے آنے والے افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس پرلڑائی جھگڑے کی ابتدا ہوئی جبکہ تنازعے کے دوران نعمان فائرنگ کی زد میں آکر موقعے پر ہی جان کی بازی ہارگیا۔ مخالفین میں شامل ظہور کو بھی گولیاں لگیں جو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے انتقال کرگیا۔

فائرنگ کے باعث دونوں جانب سے ایک ایک انسان جاں بحق ہوا۔ ایک کی میت بے نظیر ہسپتال جبکہ دوسرے کی سول ہسپتال میں منتقل کردی گئی۔ دونوں ہسپتالوں میں انتقال کر جانے والے افراد کے لواحقین بھی پہنچ گئے۔ واقعے کے دوران 2 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ظہور کا بھتیجا زین ولد تنویر اور ڈرائیور قاسم دونوں زخمی ہو گئے جنہیں علاج معالجے کی غرض سے بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  ایک مکان کی خریدوفروخت پر ہونے والا معمولی تنازعہ فائرنگ کا باعث بنا جس نے 2 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردئیے۔ 

Related Posts