بلاول بھٹو جو فلم کشمیر میں چلا رہے ہیں وہ فلاپ ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق
تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جس فلم کو چلا کر آزاد کشمیر میں ہاتھ پاؤں مار رہے وہ فلاپ ہو چکی ہے۔

بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر الیکشن کمپین پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کا موسم فی الحال گرم ہے اس لیے بلاول بھٹو زرداری موسم کا لطف اٹھانے کے لیے کشمیر گئے ہوئے ہیں تاہم آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد انہیں سندھ کا رخ کرنا ہی پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آوارہ کتے جن سے قابو نہ آ رہے ہوں انہوں نے باقی ملک کا کیا کرنا، بلاول کے کندھے بھاری بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے، ہر بندے کا ان دنوں کسی نہ کسی بہانے سے کشمیر جانے کو دل چاہتا ہے، چچا نے فیصلہ کرنا ہے کہ بھتیجی کشمیر منہ زور ہو کر جا رہی ہے یا آشیر باد لیکر جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹپس ایپ ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر جلد آنے کو تیار

Related Posts