واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر جلد آنے کو تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹپس ایپ ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر جلد آنے کو تیار
واٹپس ایپ ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر جلد آنے کو تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واٹس ایپ ایک ایسی چیز میں پیچھے تھا جس کی اس ڈیجیٹل دور کی ضرورت تھی تاہم اب ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے لوگ ایک سے زیادہ ڈیوائسز کے ساتھ منسلک ہو سکیں گے۔ وہ کام جو دوستوں کے لیے تفریح کا سامان کرتے ہیں وہ واٹس ایپ پر موجودہ خصوصیت کی وجہ سے کافی سست روی کا شکار تھے۔

واٹس ایپ ہیڈ ول کیتھ کارٹ اور فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ یہ سروس جلد ہی صارفین کو متعدد آلات سے منسلک ہونے سے مدد ملے گی۔ اگرچہ اس خوشخبری میں کچھ وقت لگے تاہم دو سے تین ماہ میں جدید واٹپس ایپ صارفین کی دسترس میں ہوگا۔

ویب سائٹ وے بیٹا کے مطابق مارک زکر برگ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر اگلے دو ماہ کے اندر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے استعمال کنندگان کے لیے دستیاب ہوگا۔

 واٹس ایپ کا ایک بڑا مسئلہ یہی ہے کہ آپ ایک وقت میں ایک اکاؤنٹ کو ایک ہی ڈیوائس پر چلا سکتے ہیں، اور کمپیوٹر پر چلانے کے لیے آپ کے موبائل کا انٹرنیٹ سے منسلک ہونا بھی ضروری ہے۔ لیکن اب واٹس ایپ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے دی گئی نئی اپ ڈیٹ  2.21.14.1 میں اپنے استعمال کنندگان کے لیے نہایت اہم فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بیٹا(آزمائشی) ورژن میں واٹس ایپ کے مختلف ڈیوائسز پر کام کرنے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اور اس نئے فیچر کی اپ ڈیٹ جلد ہی صارفین کے لیے جاری کردی جائے گی جس کے بعد صارفین واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور پورٹل کو موبائل فون کے انٹرنیٹ سے منسلک ہوئے بنا استعمال کر سکیں گے۔

 ٹیکنالوجی ویب سائٹ وی بیٹا کے مطابق واٹس ایپ لنکڈ موبائل ڈیوائسز  کے لیے ’ لاگ آؤٹ‘ کے آپشن پر کام کر رہا ہے اور یہ فیچر بھی مستقبل میں دستیاب ہوگا۔ 

واٹس ایپ ملٹی ڈیوائسز کے بارے میں تازہ ترین معلومات یہی بتاتی ہے کہ ملٹی ڈیوائس کے پہلے ورژن کو استعمال کرتے ہوئے دوسرے موبائل کو کنیکٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اور زیر نظر اسکرین شاٹ میں واٹس ایپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملٹی ڈیوائس بیٹا کو استعمال کرتے ہوئے آپ صرف ایک فون ہی استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نفاذ اسلام بل میں ناکامی کے بعد یکساں نصاب تعلیم کو ہتھیار بنایا جارہا ہے، مولانا صادق جعفری

Related Posts