فضل الرحمان کانوازشریف سے رابطہ، مریم نواز اور زرداری کی تلخ گفتگو پر تبادلۂ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان کانوازشریف سے رابطہ، مریم نواز اور زرداری کی تلخ گفتگو پر تبادلۂ خیال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیرِاعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا ہے جس کے دوران مریم نواز اور سابق صدر آصف زرداری کے مابین تلخ گفتگو پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے رابطہ کیا جس کے دوران ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے مابین تلخئ گفتگو موضوعِ بحث رہی۔

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے پی ڈی ایم کے ممکنہ لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق آئندہ کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی۔ ہم 90ء کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے، پھر الزام تراشی کیوں؟

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے خود زرداری کے غیر جمہوریہ رویے سے دکھ پہنچا ہے۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور استعفوں سے پیپلز پارٹی کے انکار کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی نئی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ افتتاحی سیشن میں آج شریک ہوں گے

Related Posts