وزیرِ اعظم اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے پہلے افتتاحی سیشن میں آج شریک ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC dismisses petition to disqualify PM Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے پہلے افتتاحی سیشن میں آج شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا مقصد پاکستان کی نئی تزویراتی سمت پر شعور بیدار کرنا ہے۔ قومی سلامتی ڈویژن کے ذریعے مشاورتی بورڈ کے اشتراک سے 2 روزہ کانفرنس منعقد ہوگی۔

دو روزہ کانفرنس میں ملک کے 5 سرکردہ تھنک ٹینکس شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں سلامتی کے جامع فریم ورک اور نئی اسٹرٹیجک سمت سے متعلق گفتگو ہوگی جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے امن، علاقائی روابط اور عالمی برادری سے ترقیاتی شراکت  داری اہم موضوعات ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان قومی سلامتی ڈویژن کی مشاورتی پورٹل کا افتتاح بھی کریں گے جو اپنی نوعیت کا پہلا پورٹل ہوگا جس کے ذریعے قومی موضوعات پر بڑے تھنک ٹیکس اور یونیورسٹیاں قومی و پالیسی سفارشات پر تبادلۂ خیال کرسکیں گی۔

مشیرِ سلامتی معید یوسف وزیرِ اعظم کو ڈائیلاگ سے متعلق بریفنگ دیں گے۔کانفرنس کے دوسرے روز مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شرکت کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فوادچوہدری نے اپوزیشن سے تجاویز مانگ لیں، شیریں مزاری کا اختلافی نوٹ

Related Posts