تحریکِ انصاف کے سیکڑوں کارکنان گرفتار، سوشل میڈیا پر کیا فرق پڑا؟ فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری سخت برہم
امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری سخت برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے سیکڑوں کارکنان گرفتار ہوئے تاہم سوشل میڈیا پر کیا فرق پڑا؟ عوام کی رائے آزاد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما  فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکڑوں کارکنان کو اس امید پر گرفتار کیا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ہمارا راج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا جلسہ کامیاب، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ امید یہ کی جارہی تھی کہ سوشل میڈیا پر صرف حکومتی ٹاؤٹ راج کریں گے لیکن کیا فرق پڑا؟ نہ سمجھ ہے نہ شعور کہ سوشل میڈیا پر کروڑوں لوگ ہیں۔

سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے کروڑوں افراد کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہ بھی ہوں تو ان کی رائے آزاد ہے اور یہ رائے اس جبر کے نظام کو مسترد کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے رکاوٹوں کے باوجود عمران خان کے جلسے کی کامیابی پر حکومت پر کڑی تنقید کی۔

آج سے 2 روز قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 2000 افراد گرفتار کیے گئے، 3000 چھاپے پڑے جبکہ اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے نے سیکڑوں نوٹسز بھیج دئیے۔

Related Posts