فواد چوہدری غیر ملکی کام پر خوش ہونے والی سرکاری ٹی وی انتظامیہ پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری غیر ملکی کام پر خوش ہونے والی سرکاری ٹی وی انتظامیہ پر برہم
فواد چوہدری غیر ملکی کام پر خوش ہونے والی سرکاری ٹی وی انتظامیہ پر برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے غیر ملکی کام پر خوش ہونے والی سرکاری ٹی وی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی پروڈکشنز پر فخر کا اظہار کرنے والی پاکستان ٹیلی ویژن انتظامیہ پر مجھے حیرت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو چاہئے کہ پاکستانی پروڈکشنز پر زیادہ توجہ دے۔بصورتِ دیگر غیر ملکی ڈرامے قومی پروڈکشنز کو تباہ کردیں گے۔

وزیرِ مملکت فواد چوہدری نے کہا کہ غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ایک گھٹیا عمل ہوتا ہے لیکن ہماری اپنی پروگرامنگ کی صلاحیت پر اس کا گہرا اثر پڑے گا۔ 

Related Posts