استعفے واپس لینے کا مقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑانا ہے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی آڈیو کس نے لیک کی؟ فواد چوہدری نے نام بتا دیا
عمران خان کی آڈیو کس نے لیک کی؟ فواد چوہدری نے نام بتا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفے واپس لینے کا مقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے 45 اراکینِ اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی پارٹی عہدے تحریکِ انصاف کو دینے کیلئے استعفے واپس لے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف تمام 33 نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔فواد چوہدری

ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے 45 اراکینِ اسمبلی کے استعفے واپس لینے کا مقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑانا اور اعتماد کے ووٹ میں لوٹوں کو وزیر اعظم شہباز شریف کو ووٹ دینے سے روکنا ہے۔

قبل ازیں معروف صحافی نسیم صدیقی کے ایک ٹوئٹر پیغام کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن وغیرہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ پاکستان میں فیصلے 6 جنرل اور 5 جج کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سمت صحیح ہو یا غلط، ان 11لوگوں کے فیصلوں پر عمل ہوتا ہے۔ باقی تمام ادارے اور اشخاص پیادوں سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف تمام 33 نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور عمران خان تمام نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

Related Posts