تحریکِ انصاف تمام 33 نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔فواد چوہدری کا جوابی وار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دسمبر میں ہر صورت پر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، فواد چوہدری
دسمبر میں ہر صورت پر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف تمام 33 نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے، جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مستعفی ہونے والے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

ڈی نوٹیفائیڈ اراکین میں مراد سعید، عمر ایوب خان، اسد قیصر، پرویز خٹک، نورالحق قادری، اسد عمر، غلام سرور خان، شیخ رشید، حماد اظہر، شفقت محمود، علی حیدر زیدی، قاسم خان سوری اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فوری طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں۔

Related Posts