شہباز شریف کو عمران خان نے کلین بولڈ کردیا، بجٹ پر کچھ نہیں بول سکتے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی موجودہ صورتحال میں غیرروایتی رابطے بہت ضروری ہیں، فواد چوہدری
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں غیرروایتی رابطے بہت ضروری ہیں، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو وزیرِ اعظم عمران خان نے کلین بولڈ کردیا ہے جو بجٹ پر کچھ نہیں بول سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کردیا ہے۔ شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں کیونکہ وہ کلین بولڈ ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی و معاشی حکمتِ عملی نے شہباز شریف کو کلین بولڈ کردیا، اپوزیشن لیڈر کس منہ سے حکومت کی معاشی پالیسی پر تنقید کریں گے۔ انہیں معلوم ہے کہ ن لیگ کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔ 

یاد رہے کہ آج شہباز شریف وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ 22-2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا جس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس کے دوران بجٹ پر بحث و تمحیص کا آغاز ہوگا۔

ن لیگ کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف بجٹ پر بحث شروع کریں گے اور وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر تنقید اور گفت و شنید کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا

قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اب تک عوام پر 1200 ارب روپے کے ٹیکسز لگا چکی جبکہ وصولی صرف 800 ارب روپے کی ہوئی ہے۔ وفاقی بجٹ میں نمبروں کی ہیراپھیری سے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔

ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز 13 جون کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلط  بیانی سے حقائق بدلے نہیں جاسکتے جبکہ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ میں نمبروں کی ہیراپھیری سے عوام کو دھوکہ دیا گیا، شاہد خاقان عباسی

Related Posts