بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا
بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ 22-2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کے وقت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا جس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے دوران بجٹ پر بحث و تمحیص کا آغاز ہوگا۔

ن لیگ کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف بجٹ پر بحث شروع کریں گے اور وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر تنقید اور گفت و شنید کی جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی متوقع طور پر قومی اسمبلی کے بجٹ پر بحث سے متعلق آج کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے۔

قومی اسمبلی سے باہر رہتے ہوئے اپوزیشن نے پہلے ہی بجٹ پر دھواں دھار تنقید کا آغاز کردیا ہے۔ بجٹ پر شدید تنقید کرنے والے رہنماؤں میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔

ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنے سے حقائق نہیں بدلتے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے کوئی ایسی چیز نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔ عوام کا جینا اجیرن کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اب تک عوام پر 1200 ارب روپے کے ٹیکسز لگا چکی جبکہ وصولی صرف 800 ارب روپے کی ہوئی ہے۔ وفاقی بجٹ میں نمبروں کی ہیراپھیری سے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔

ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز 13 جون کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلط  بیانی سے حقائق بدلے نہیں جاسکتے ہیں۔ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ میں نمبروں کی ہیراپھیری سے عوام کو دھوکہ دیا گیا، شاہد خاقان عباسی

Related Posts