وفاقی بجٹ میں نمبروں کی ہیراپھیری سے عوام کو دھوکہ دیا گیا، شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی بجٹ میں نمبروں کی ہیراپھیری سے عوام کو دھوکہ دیا گیا، شاہد خاقان عباسی
وفاقی بجٹ میں نمبروں کی ہیراپھیری سے عوام کو دھوکہ دیا گیا، شاہد خاقان عباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اب تک عوام پر 1200 ارب روپے کے ٹیکسز لگا چکی جبکہ وصولی صرف 800 ارب روپے کی ہوئی ہے۔ وفاقی بجٹ میں نمبروں کی ہیراپھیری سے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے سے حقائق بدلے نہیں جاسکتے ہیں۔ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب سے عمران خان کی حکومت آئی تب سے اب تک عوام پر 1200 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے جاچکے ہیں۔ جبکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صرف 800 ارب روپے اکٹھے ہوسکے ہیں۔

بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ کی بنیاد ہی جھوٹ پر رکھی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ساڑھے 11 سو ارب روپے کی آمدن کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، مگر اس آمدن کے ذرائع کیا ہوں گے وہ نہیں بتایا جارہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق 383 ارب کے نئے ٹیکس ہیں، نمبروں کی ہیرا پھیری سے ملک کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان 2 پاور پلانٹس کو بیچنے کی بات کی جا رہی ہے جو نواز شریف نے لگائے تھے، عوام کو بتایا جائے کہ نئے ٹیکس لگا رہے ہیں یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

Related Posts