مراد سعید کا ترک صدررجب طیب اردوان کو خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد سعید کا ترک صدررجب طیب اردوان کو خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز
مراد سعید کا ترک صدررجب طیب اردوان کو خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کے لیے منفرد انداز اپنایا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستان سے یکجہتی اور گہرے برادرانہ جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں کہ سب کو معلوم ہے پاکستانی بھائی ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ ہم نے اپنی آزادی کی جنگ میں ان کی محبت اور امداد کو کبھی نہیں بھلایا۔

ویڈیو میں ترک صدر نے کہا کہ ہم نے علامہ اقبال کی ان نظموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جو انہوں نے ہماری آزادی کے لیے لکھیں۔ قدرتی آفت ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔ 

ترک صدر نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ نہایت مضبوط، مخلصانہ اور کئی جہتوں میں تعمیری تعلقات رکھتا ہے۔ پاکستانی بہن بھائیوں کا شکریہ کہ وہ اپنے ترک بھائیوں کی اس محبت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز نے ویڈیو کے ساتھ مرحبا اردوان لکھ کر پاکستان کی طرف سے بھی بھائی چارے اور گہرے مذہبی و ثقافتی تعلقات کا اظہار کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترک صدر کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستانی عوام ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کرتے ہیں جو ہمارے سب سے اہم مہمان ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔علی محمد خان

Related Posts