پاکستان ترک صدر کے استقبال کے لیے تیار ہے۔علی محمد خان کا اظہارِ مسرّت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Minus Imran will be minus democracy: Ali Muhammad Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترک صدر کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستانی عوام ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کرتے ہیں جو ہمارے سب سے اہم مہمان ہیں۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر ان کا برادرانہ استقبال کریں گے، ہم ان سے اتنی ہی محبت اور عزت کرتے ہیں جیسے کہ وزیر اعظم عمران خان کا احترام کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ  ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وزیر اعظم عمران خان اور صدرِ مملکت سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر اعظم عمران خان برادر اسلامی ملک  کے صدر  کا بنفسِ نفیس استقبال کریں گے۔ ترکی سے صدر طیب اردوان کو لے کر آنے والی فلائٹ سہ پہر 4 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کرے گی۔

پاک فوج ترک صدر رجب طیب اردوان کو گارڈ آف آنر پیش کرے گی جس کے بعد ان کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک صدرکے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

مزید پڑھیں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج پاکستان پہنچیں گے

Related Posts