ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کا سرکاری اسپتال میں چھاپہ، انچارج اور عملے نے مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کا سرکاری اسپتال میں چھاپہ، انچارج اور عملے نے مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا
ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کا سرکاری اسپتال میں چھاپہ، انچارج اور عملے نے مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سرکاری اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اسپتال کے فضلے کو مروجہ طریقے سے ٹھکانے نہ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کی ٹیم اچانک چھاپہ مارکر اسپتال عملے کو غیرقانونی کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

سرکاری ہسپتال کاعملہ انسپکشن کیلئے گئی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے ٹیم پر برہم ہوگیا۔ اسپتال عملے نے ای پی اے کی ٹیم پر مبینہ تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔ سرکاری فائلیں چھین لیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے نے اسپتال عملے کے رویے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے  تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

تاہم پولیس کی جانب سے اسپتال عملے کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہ کیا جاسکا ہے۔

ای پی اے کی انسپکشن ٹیم کی جانب سے جمع کرائے گئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹیم جب بی ایچ یو سوہان پہنچی تو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مضرصحت فضلے کو قانون کے مطابق ٹھکانے نہیں لگایا جارہا تھا۔

انسپکشن ٹیم نے اسپتال انچارج سے بات کی تو انچارج نے اپنے عملے سمیت حملہ آور ہوکر ہم پر تشدد کیا اور سرکاری ریکارڈ چھین لیا۔ لہذا انچارج اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے19 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Related Posts