محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب
محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مشیر قانون اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات کراچی میں 3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جس کے بعد شہر کا استعمال شدہ گندہ پانی بے ضرر ہوکر سمندر میں بہایا جائے گا۔

وہ بدھ کو اقرا یونیورسٹی میں عالمی یوم ماحول کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، کمانڈر پاکستان نیوی رئیر ایڈمرل اویس بلگرامی ، آئی جی موٹر وےکلیم امام، وی سی جامعہ کراچی خالد عراقی، وی سی سندھ زرعی یونیورسٹی فتح مری اور دیگر بھی موجود تھے.

مشیر ماحولیات نے کہا کہ عوام اپنے رویوں میں ماحول دوست تبدیلی لاتے ہوئے ماحول کو اپنائیں اور اسے بہتر بنائیں کیونکہ ماحول کی بہتری کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہ گلوبل وارمنگ دراصل گلوبل وارننگ ہے جسے ہمیں معمولی نہیں سمجھنا چاہئیے. گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کا آسان حل شجرکاری ہے کیونکہ درخت گرمی کی شدت کم اور موسم میں ٹھیراؤ لاتے ہیں.

اس لیے ماحول بچانے اور اپنی اور اپنی آئندہ نسلوں کی بقاء کے لیے عوام کو چاہئیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں.

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ہمیں ایک قوم کی حیثیت ست اس سوچ کو فروغ دینا ہوگا کہ میں نے اپنے صوبے اپنے ملک کو کیا دیا۔ پائیدار ماحول کے لیے ہمیں پلاسٹک کی تھیلیوں کو ترک کرنا ہوگا، اور دکاندار کو کہنا ہوگا کہ مجھے پلاسٹک کی تھیلی میں سبزی، دوایاں نہیں چاہیے۔ الغرض ہمیں اپنے معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم ملک سے باہر جاتے ہیں تو ہم مہذب بن جاتے ہیں، سڑک پر کچھ نہیں پھینکتے ہیں یہی رویہ ہمیں اپنے ملک میں بھی عام کرنا ہوگا ۔مل جل کر ہم سرسبز کراچی، سرسبز سندھ اور سرسبز پاکستان بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے طالبعلموں کو یہ شعور دیں کہ ان میں سے ہر ایک یونیورسٹی اور اپنے گھر میں  ایک ایک پودا لگاۓ۔ہمیں ماحولیات کی افادیت کو عام کرنا ہوگی۔ہم سب کو اپنے آپ سے تہیہ کرنا ہوگا، وعدہ کرنا ہوگا کہ ہم درخت لگائیں گے، اور اسی بات کی ایک دوسرے کو ترغیب دینی ہوگی۔

انہوں نے پیشکش کی کہ شجر کاری کے لیے اگرآپ کو پودے چاہئیں تو سندھ حکومت آپ کو مہیا کریگی ۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کلفٹن اربن فاریسٹ کراچی والوں کے لئے تحفہ ہے ۔جہاں پر 50 ہزار پودے/درخت لگاۓ گۓ ہیں۔اسی طرح کڈنی ہل میں ہزاروں درخت لگائے گئے ہیں ، جنہیں شہری جاکر دیکھ سکتے ہیں یہی نہیں بلکہ تمام شہروں اور صوبے بھر میں درخت لگائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر تشویش ہے، خرم شیر زمان

Related Posts