اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
Imran-Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں، غریب کی بہتری کے لئے ہی حکومت میں آئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں کھانے پینے کی اشیاء کی سستے نرخوںمیں فراہمی پر غور کیا گیا اور عوامی ریلیف کے حوالے سے آٹا ،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، اگرغریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں، ہم غریب کی بہتری کے لئے ہی حکومت میں آئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں، جن گھرانوں میں خریدنے کی سکت نہیں، انہیں حکومت راشن دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی بر آمد پر پابندی عائد ، وزیر اعظم نے درآمد کرنے کی منظوری دے دی

انہوں نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں، کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لئے ہر حد تک جائیں گے،ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مارکا نتیجہ ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کئے، تاہم آٹابحران میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے بہترین کام کیا اور اسی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں800 فیصدتک اضافہ ہوا۔

Related Posts