چینی کی بر آمد پر پابندی عائد ، وزیر اعظم نے درآمد کرنے کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sugar
sugar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے قیمتوں پر قابو پانے کےلیے چینی کی برآمد پر فوری طور پر  پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک میں چینی در آمد کی جائے گی جس کی وزیراعظم عمران خان نے بھی منظوری دے دی۔

چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔

زیر اعظم نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی ہے جس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے، وزیراعظم آفس کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہوا جس کے باعث آٹے کی قیمت 45 روپے کلو سے بڑھ کر 70 روپے کلو ہوگئی تھی جس کے بعد شوگر ملز مافیا نے چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلے سے مقامی تھوک مارکیٹ چینی سستی ہوگئی

Related Posts