بلوچستان، ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کو فی خاندان 12000 دیں گے۔ثانیہ نشتر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ehsaas Scholarships App will be launch today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تربت: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ و انسدادِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں ہرنائی کے زلزلے سے متاثرہ افراد کی فی خاندان 12 ہزار روپے تک مالی مدد کرے گی جس کا فیصلہ احساس پروگرام کے تحت کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ہرنائی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بلوچستان میں 7 اکتوبر کے زلزلے سے زیادہ تر متاثر ہونے والا علاقہ ہرنائی ہے جہاں درجنوں رہائشی مکانات زمیں بوس ہوگئے۔ احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے زلزلہ متاثرین کو فی کس 12ہزار امداد دینے کا وعدہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور، کور کمانڈر کا دورہ

آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات میں قیامت خیز زلزلے کو 16برس مکمل

اقوامِ متحدہ کا ہرنائی میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ہرنائی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ آسمانی آفت سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے زلزلے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مالی اعانت کا اعلان کیا۔

زلزلہ متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت فوری امداد کے طور پر ہر متاثرہ خاندان کو 12ہزار روپے دے گی۔ متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کیلئے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ اس دوران ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، پاکستان بیت المال اور دیگر اداروں کے حکام ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ فوری ریلیف کے طور پر ہم جو کرسکتے ہیں، زلزلہ متاثرین کیلئے کریں گے۔ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Related Posts