آزاد کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں قیامت خیز زلزلے کو 16برس مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں قیامت خیز زلزلے کو 16برس مکمل
آزاد کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں قیامت خیز زلزلے کو 16برس مکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے شمالی علاقہ جات بالخصوص آزاد کشمیر میں قیامت خیز زلزلے کو آج 16 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگیا جس سے جانے والوں کی یادیں تازہ ہوگئیں جسے ملکی تاریخ کا بد ترین زلزلہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 16 برس قبل 8 اکتوبر کے روز صبح 8 بج کر 50 منٹ پر ایک ایسا زلزلہ آیا جس میں 87 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 1 لاکھ سے زائد زخمی ہوئے۔ 7 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کا مرکز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 95 کلومیٹر دور ہزارہ اور اٹک کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ 

قیامت خیز زلزلہ آنے کے بعد 1 ہزار کے قریب آفٹر شاکس آئے جس سے پہاڑوں پر بسی ہوئی انسانی آبادیاں ایک بار پھر لرز اٹھیں، 45 سیکنڈز میں متعدد بستیاں ملیا میٹ ہو گئیں اور کتنی ہی آبادیاں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں۔زلزلہ متاثرین 8 اکتوبر کی تباہی و بربادی آج تک بھول نہیں سکے۔ 

مجموعی اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے میں تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار گھر زلزلے کے باعث زمیں بوس ہو گئے، سرکاری انفراسٹرکچر میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 1 کھرب 25 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ہرسال شہدائے زلزلہ کی یاد میں مظفر آباد میں تعزیتی تقریب منعقد ہوتی ہے جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، سفارت کار اور دیگر افراد شریک ہوتے ہیں۔ 8 بج کر 52 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔

ہزاروں بچے اسکول جانے کے کچھ ہی وقت کے بعد زلزلے کے باعث گرنے والی اسکولوں کی عمارتوں میں دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 18 ہزار طلباء 2005ء کے بد ترین زلزلے میں شہید ہوئے۔

کھربوں کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود متاثرینِ زلزلہ کی خاطرخواہ امداد نہ ہونے کے باعث بے شمار لوگ ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوئے جن کیلئے پورے ملک نے امداد بھیجی اور فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے اداکاروں نے جھولیاں پھیلا کر ان کیلئے امداد جمع کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ، 20افراد جاں بحق

Related Posts