اقوامِ متحدہ کا بلوچستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کا بلوچستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
اقوامِ متحدہ کا بلوچستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جمعرات کے روز آنے والے زلزلے سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ مجھے جمعرات کے روز پاکستان میں زلزلےسے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی و بربادی پر گہرا افسوس اور دکھ ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی اس زلزلے سے متاثر ہوئے، میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 6 اور 7 اکتوبر کی درمیانی شب 3 بجے کے بعد محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے متاثرہ شہروں میں کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب، سبی، ہرنائی، لورالائی، دکی، پشین، قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ شامل تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہرنائی کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہرنائی میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ، 20افراد جاں بحق

Related Posts