پاک فوج کے خلاف نواز شریف کا بیانیہ غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاروق ستار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف نواز شریف کا بیانیہ غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے نواز شریف کے بیان پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف مسلم لیگ (ن) کےقائدمیاں نواز شریف کا بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک ہے۔

اپنے بیان میں تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ آئین اور ریاست کے تمام اداروں کے وقار کا تحفظ ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔ نواز شریف کی افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتا ہے.

بانئ متحدہ کے اقدام کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جب بانئ ایم کیو ایم کی طرف سے ایسا بیان آیا تو مجھ سمیت تمام اراکین ایم کیو ایم نے ملکی سلامتی کیلئے اسکی مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا جس پر اراکین مسلم لیگ ن نے اس وقت ہمارے اس فیصلے کو بے حد سراہا۔

انہوں نے کہا کہ لندن سے ن لیگ کے بانی کی طرف سے افواج پاکستان اور ملک کے خلاف بیان پر اراکین ن لیگ کی طرف سے کیا فیصلہ کیا جاتا ہے اسکا مجھے انتظار ہے۔اس طرح افواج پاکستان کے خلاف زہر فشانی سے قومی وقارمجروح ہوا ہے جبکہ ہم نے اپنے سابق قائد کی اس قسم کی گفتگوپر فوری فیصلہ کیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس طرح کی گفتگو کو عوام ملک و قوم سے غداری تصور کرتے ہیں، اب یہ وقت مسلم لیگ( ن) پر آیا ہے تو دیکھتےہیں کہ ان کی لیڈر شپ کیا فیصلہ کرتی ہے۔ میرے خیال میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم جلسہ فیصلہ کن، جو غائب ہے، جلد نظر آئے گا۔مریم نواز

Related Posts