پی ڈی ایم جلسے اور تحریک فیصلہ کن، جو غائب ہے، جلد نظر آئے گا۔مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟مریم نواز
حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے اور تحریک فیصلیہ کن ہے جبکہ جو غائب ہے وہ جلد نظر آنے لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے دوسرے جلسے میں شرکت کیلئے لاہور میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو ہارا ہوا شخص قرار دیا۔

گفتگو کے دوران ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ہمارا عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں، اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے ان کا نام بھی نہیں لیا تھا، نواز شریف نے تو یہ کہا تھا کہ عمران خان اِس کھیل سے آؤٹ ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ بڑوں کے جھگڑے سے چھوٹوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ ہمیں جیلوں میں بڑی سہولت سے رکھا گیا تو یہ بے بنیاد ہے کیونکہ پہلے بھی ہم عام جیلوں میں ہی رکھے گئے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں دو دو مرتبہ گرفتار ہونے کے بعد کئی مہینوں تک جیل کی صعوبتیں اٹھانی پڑیں، اب تو جو رہا سہا خوف دل میں تھا، وہ بھی نہیں رہا۔ وزیرِ اعظم کسی اور کو دھمکائیں۔ حکومت کو ابھی جو نظر نہیں آرہا، چند روز میں نظر آنے لگے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا پاور شو، مریم نواز اور دیگر آج کراچی پہنچیں گے

Related Posts