میرپورخاص بورڈ کے امتحانات میں درجنوں امیدوار دوسرے کی جگہ امتحان دیتے پکڑے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرپورخاص بورڈ کے امتحانات میں درجنوں امیدوار دوسرے کی جگہ امتحان دیتے پکڑے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میر پور خاص: میرپورخاص بورڈ کے تحت جاری نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوسرے روز دسویں جماعت کے (ریاضی سائنس گروپ اور سوکس ،ہسٹری آف انڈوپاک ،اکنامکس جنرل گروپ کے پرچے لیے گئے۔ جس میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے چیئرمین پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی کی خصوصی ہدایات پر ویجیلینس ٹیموں نے امتحانی مراکز پر چھاپے مارے جس میں درجنوں امیدوارں نقل کرتے ہوئے پکڑ لئے گئے ۔

ویجیلنس ٹیموں نے ایک اُمیدوار کو نقل کرتے ہوئے جبکہ 9 اُمیدوارں کو اصل اُمیدواروں کی جگہ پر امتحان دیتے ہوئے پکڑا ہے۔ نقل کرنے اور جعلی سازی کرنے والوں کو پکڑ کر ان کیسز متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔

سیکرٹری میرپور خاص بورڈ انیس الدین صدیقی نے دیگر افسران کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، جب کہ ناظم امتحانات انور علیم کے راجپوت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس دوران 8 اُمیدوار اصل اُمیدواروں کی جگہ پر امتحان دیتے ہوئے پکڑے۔ جس کے بعد نقل کے کیسز متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردئیے ہیں۔

علاوہ ازیں میرپورخاص ، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے بنائی گئی، ٹیموں نے مذکورہ اضلاع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، اس دوران ایک اُمیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا، جبکہ ایک امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے کو پکڑ لیا۔ پکڑے گئے دونوں طلباء کو متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے اور انکے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں سیکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر جانے کا اعلان

Related Posts