وزیراعظم کا آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں سیکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر جانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to inaugurate, perform ground-breaking of several development projects in Miawali today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ ہمارا مقصد ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور لوگوں کو کسی تکلیف میں مبتلا نہ کریں۔”

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ” پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزراء کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظرثانی کررہا ہوں۔”

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے، ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نوآبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

اس سے قبل مئی میں بھی وزیر اعظم نے اسلام آباد کے مختلف عوامی مقامات کا “بغیر کسی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے” اچانک دورہ کیا تھا۔ وزیر اعظم کے دفتر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں وزیر اعظم عمران کو لوگوں سے گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا۔

گذشتہ ماہ وزیر اعظم نے وفاقی دارالحکومت کے جی -10 کے علاقے میں قائم ہینڈ کارٹ (فروشوں) مارکیٹ کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم خود اپنی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے بغیر کسی سیکیورٹی کے مارکیٹ پہنچے تھے تاہم مارکیٹ انتظامیہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا امن و خوشحالی پاکستان کے امن و خوشحالی کا ضامن ہے، آرمی چیف

Related Posts