وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تبدیلی کا عندیہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو رمضان کی مبارکباد
وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تبدیلی کا عندیہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آج پارلیمانی بورڈ کے ارکان سے مشاورت کی ہے۔ خاص طور پر کے پی کے میں کارکنوں کی جانب سے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس پر بات کی گئی کہ فیصل سلیم پر جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی انکوائری چل رہی ہے۔

اجلاس میں سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بات چیت ہوئی ہے ۔ فیصل واوڈا اور ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر سیف اللہ ابڑو کی ٹیکٹس دینے پر تحفظات کا اظہار ہوا ہے۔ اس پر گورنر سندھ کو لیٹر لکھا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے اس پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے ٹکٹیں پارٹی میرٹ پر دیں گے۔ سندھ کی ٹکٹوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس نظرثانی کی جائے گی۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی ایک جمہوری پارٹی جہاں کارکنوں کے جذبات کا احترام کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  خیبرپختون خوا سے نجیب اللہ خٹک اور فیصل سلیم کو ٹکٹ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کس رکن کو ٹکٹ دینا ہے کس کو نہیں دینا اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

واضح رہےکہ سینیٹ انتخابات کے لئے ٹیکٹیں جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے تاہم کوورنگ امیدوار کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کاترسیلات زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر

Related Posts