وزیراعظم عمران خان کاترسیلات زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan thanks overseas Pakistanis for increasing remittances

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال ترسیلات زر کی شرح میں اضافہ ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اور اس کیلئے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد ہے، یہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہے، میں سمندرپار پاکستانیوں کا مشکور ہوں، صنعتی شعبہ میں مستقل استحکام کی بھی خوشخبری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر جنوری میں 2.27 بلین تھیں، ترسیلات زر 2020 کے مقابلے 19 فیصد زیادہ ہیں، ترسیلات زر 8 ماہ سے مسلسل 2 بلین سے زیادہ ہیں۔

 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالرسے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر 2020 میں 2.3 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی۔

مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات ختم کرانے کیلئے وزیرِ خارجہ کراچی پہنچ گئے

سال 2019 کے مقابلے میں بھیجی گئی رقوم میں گزشتہ برس نومبر کے دوران رواں مالی سال کا 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ 9.4 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال سے یہ اضافہ ساڑھے 26 فیصد رہا۔

Related Posts