پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ
پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے خلاف وفاقی کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری قانون اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ تمام بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور حکومتی قانونی ٹیم نے کابینہ کو الیکشن کمیشن فیصلے پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف غیر ملکی امداد لینے والی جماعت قرار پائی ہے، جلد ڈیکلیریشن تیارکرکے سپریم کورٹ بھیجا جائیگا۔تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے آرٹیکل 2، 6،15 اور17 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم نے عمران خان کی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کریگا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری نہیں دی۔

Related Posts