پی ڈی ایم نے عمران خان کی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس
اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک ریفرنس دائر کیا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو متعدد غیر ملکی عطیہ دہندگان سے مبینہ طور پر ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنے کے الزام میں عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ ریفرنس ایم این اے بیرسٹر محسن نواز رانجھا کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو جمع کرایا گیا جس پر قانون سازوں آغا حسن بلوچ، صلاح الدین ایوبی، علی گوہر خان، سید رفیع اللہ آغا اور سعد وسیم شیخ کے دستخط موجود تھے۔

منگل کو اپنے فیصلے میں، الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی نے ”جان بوجھ کر” متعدد غیر ملکی عطیہ دہندگان سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔ اپنے حکم میں، الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا تھا کہ ”عمران خان پاکستانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے”۔

حکمراں اتحاد نے الیکشن کی جانب سے کیس میں فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد پی ٹی آئی کے سربراہ کو نااہل قرار دینے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ شروع کر دیا۔

منگل کے روز، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ عمران خان کو ”ایک مثال بنائیں ”۔

پی ڈی ایم کے رہنما نے بدھ کو وزیر اعظم ہاؤس میں کثیر الجماعتی اتحاد کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کیخلاف اہم ذمہ داری سونپ دی

آج دائر ریفرنس میں الیکشن کمیشن سے عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63(1)(f) کے تحت نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس میں سابق وزیر اعظم کے خلاف ان کے دعوؤں کی تصدیق کے لیے دستاویزی ثبوت بھی موجود تھے۔

Related Posts