پاکستان میں کورونا ویکسین کی مہم 3فروری سے شروع ہوگی۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم رواں ماہ 3 فروری سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نور خان ائیر بیس پر چین کی طرف سے پاکستان کو کورونا ویکسین حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی، چینی سفیر نے کورونا ویکسین وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کیلئے اپنی لازوال دوستی کا عملی مظاہرہ پیش کیا ہے۔

ہمسایہ ملک چین کی دوستی کو سراہتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کو رواں برس 7 دہائیاں مکمل ہوجائیں گی۔ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان میں ویکسینیشن کا آغاز 3 فروری کو ہوگا جبکہ چین نے یہ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی ہے۔

 وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سب سے پہلے کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب میں 189ج جبکہ سندھ میں 14 ویکسین مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ کے پی کے میں 260، بلوچستان میں 44 جبکہ اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹرز ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ہمارا بہترین دوست ہے اور ہر معاملے میں ہمارا ساتھ دیتا ہے۔ چینی ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کورونا وباء کے دوران پاکستان آ کر ہماری رہنمائی کی۔ سب سے پہلے کورونا ویکسین چین نے پاکستان کو فراہم کی۔ ہم چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی کے نئے باب رقم کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر وطن واپس پہنچ گیا

Related Posts