پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر وطن واپس پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر وطن واپس پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی پہلی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ آج نور خان ائیر بیس پہنچا جس کے ساتھ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی بیجنگ سے وطن واپس پہنچے۔

چینی کمپنی سائنو فارم سے پاکستان نے پہلی کھیپ میں 5 لاکھ خوراکیں منگوائی ہیں جبکہ مجموعی طور پر کمپنی سے 12 لاکھ خوراکیں خریدی گئی ہیں۔ ویکسین کے نتائج کو 79 فیصد مؤثر قرار دیا گیا ہے۔

قبل ازیں این سی او سی اجلاس میں بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چاروں صوبوں سمیت ملک کے ہر شہر تک کورونا ویکسین پہنچانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جس کے بعد مروجہ عالمی اصولوں اور رہنما ہدایات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ویکسین اسٹرٹیجی پلان مرتب کیا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاک فضائیہ کا طیارہ گزشتہ روز پاکستان سے روانہ ہوا تھا۔ قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، روشنیوں کے شہر کراچی اور کوئٹہ میں ویکسین سنٹر بھی قائم کیے گئے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔ ویکسین پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا طیارہ کورونا ویکسین کیلئے چین روانہ ہوگیا

Related Posts