حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے لوگ بھی خوش ہیں، سعیدغنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی، سعید غنی
آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی، سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ ایک فتنہ ہے،ان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے لوگ بھی خوش ہیں، الیکشن کمیشن کو ان کیخلاف ایف آئی آر کٹوانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی رول نہیں کہ گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے پوچھا جائے، گرفتاری کا اس صورت میں پوچھا جاتا ہے جب اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ کل حلیم عادل شیخ پولنگ کے عمل میں مداخلت کرتے رہے، انہوں نے خلاف قانون کام کیا، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، حلیم عادل کے واقعے پر پی ٹی آئی کے بہت سے ذمہ دار افراد بھی خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ضمنی انتخاب ہوئے حلیم عادل کے جانے سے وہاں فساد ہوا، الیکشن کے دن حلقے میں جانے پر پابندی ہے لیکن یہ پھر بھی پولنگ اسٹیشنوں میں گھسے، یہ شخص مسلح جتھوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز میں گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ اس کے ساتھ تھے ان پر کئی مقدمات ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی امیدوار اپنے حلقوں میں لوگوں کا سامنا نہیں کر پا رہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس 88، پیپلزپارٹی نے مرنیوالوں کے بھی ووٹ ڈلوائے، حنید لاکھانی کے سنسنی خیز انکشافات

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں بے روزگاری، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ پی ٹی آئی سے تنگ آکر پی ڈی ایم جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو پریشانی ہے حکومتی ارکان انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے سب سے رابطہ کریں گے، پی ٹی آئی نااہل حکومت ہے اور عوام نااہل حکومت سے عاجز ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وزراء بشمول وزیر اعظم کو آئین اور قانون کا نہیں پتا۔

Related Posts