کورونا پاکستان میں مزید 76 زندگیاں نگل گیا، 2379 افراد نئے شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims 69 more lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کوروناوائرس پاکستان میں مزید 76 زندگیاں نگل گیا جبکہ موذی وباء نے 2379 شکار کرلئے،اموات کی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2379 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسکے بعد مجموعی کیسز کی تعداد874751 ہوگئی ہے ۔ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 30ہزار402 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 79 فیصد پر آگئی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کورونا وائرس پر جلد قابو پالے گی،ڈاکٹر عارف علوی

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا،انٹرا سٹی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 17کے بجائے 16 مئی سے بحال کی جائے گی۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں ملک میں کورونا وباء کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دکانیں اور مارکیٹیں 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق تمام دفاتر نارمل اوقات کار کے تحت 17 مئی سے کھلیں گے تاہم دفاتر میں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی۔

Related Posts