حکومت کورونا وائرس پر جلد قابو پالے گی،ڈاکٹر عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

government will soon control the coronavirus: Dr. arif alvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ایس او پیز کے مطابق معمولات زندگی گذارنے میں ہے، حکومت کورونا وائرس پر جلد قابو پالے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنرہائوس میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل ،وفاقی وزراء اسد عمر ، علی حیدر زیدی ،تحریک انصاف کے رہنماء محمود مولوی ،سینیٹر سیف ابڑو،رکن قومی اسمبلی جے پرکاش، اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان ، بلال غفار ، سعید آفریدی ، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمرنے اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات میں پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بہتر ین اقدامات کے باعث کورونا وائرس میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن میں نرمی، کاروبار بحال، ٹرانسپورٹ سروس کی بھی اجازت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر عوام نے اچھے طریقے سے ایس او پیز پر عمل کیا جو کہ حکومت کی حکمت عملی کی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام باہمی تعاون سے جلد اس وباء پر کنٹرول حاصل کرلے گی، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ایس او پیز کے مطابق معمولات زندگی گذارنے میں ہے۔ صدر مملکت نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے عوام ویکسین ضرور لگوائیں ۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عید کے ایام میں عوام نے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کیا جو قابل ستائش ہے،ماسک ، سینی ٹائزرز اور سماجی فاصلہ پر عملدرآمد سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق وفاقی حکومت کے اقدامات خوش آئند ہیں۔

Related Posts