کورونا کی بگڑی ہوئی صورتحال، رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع منسوخ کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کورونا کی بگڑی ہوئی صورتحال ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خصوصی درخواست پر رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی انتظامیہ نے سالانہ ہونے والا اجتماع منسوخ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ریکویسٹ کی تھی کہ کسی بھی صورت میں مذہبی علماء سے بات چیت کر کے سالانہ تبلیغی اجتماع کو منسوخ کرائیں کیونکہ ملک کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی اور شہری اس موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ 23 اپریل تک اس لہر کا زور رہے گا جبکہ رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع میں پوری دنیا سے مسلمان فرزندان اسلام  شرکت کرتے ہیں اور دین کی تبلیغ کرتے ہیں، زیادہ لوگ کے جمع ہونے کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے اس لیے کسی بھی صورت مذہبی رہنماؤں سے بات کرکے سالانہ تبلیغی اجتماع کو منسوخ کرائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تبلیغی جماعت کے سربراہ سے ریکویسٹ کی تھی اور ان سے کہا تھا انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کہ اگر آپ اجتماع  منسوخ کر دیں گے تو آپ کی مہربانی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تبلیغی رہنما نے شیخ رشید احمد وفاقی وزیر داخلہ کی بات کو مانتے ہوئے سالانہ تبلیغی اجتماع کو منسوخ کر دیا ہے اس موقع پر شیخ رشید نے علماء کرام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 70 بدین کے لئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

Related Posts