الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 70 بدین کے لئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 70 بدین کے لئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 70 بدین کے لئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بدین سے رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 70 بدین پر ہونے ضمنی انتخاب کے لئے علی اصغر سیال، ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراور اظہر حسین ٹانوری، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بدین کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے، جبکہ ممتاز حسین نوتھخانی، اور محمد یونس رند کو اسسٹنٹ کمشنر بدین کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔

الیکشن پروگرام کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 31 مارچ 2021 بروز بدھ کو پبلک نوٹس آویزاں کیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق  یکم اپریل سے 5 اپریل 2021 تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 6 اپریل 2021 کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے اُمیدواروں کے نام آویزاں کئے جائیں گے جبکہ 12 اپریل 2021 بروز پیر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل جمع کروانے کی آخری تاریخ 16 اپریل 2021 بروز جمعہ تک ہے۔

ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ 22 اپریل 2021 تک ہے، ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی روشنی میں دوبارہ اُمیدواروں کے نام 23 اپریل 2021 کو آویزاں کئے جائیں گے، اُمیدواروں کی جانب سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 24 اپریل 2021 جبکہ اُمیدواروں کو انتخابی نشان 25 اپریل 2021 کو الاٹ کئے جائیں گے، جبکہ پولنگ 20 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم

Related Posts